خرطوم ۔28مارچ (اے پی پی):سوڈان نے خرطوم ایئرپورٹ کو بحال کرنے کے لیے سعودی عرب سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ العربیہ کے مطابق سوڈان کے وزیر خزانہ جبریل ابراہیم نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک نے سعودی وفد کے ساتھ اس وقت سوڈان کو درپیش معاشی اور سروسز کے چیلنجوں کی روشنی میں معمول کی زندگی کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والی فوری ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہمارے منصوبے کی ضروریات کی تفصیلات سعودی وفد کو پیش کی گئیں۔
ان منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے اور بنیادی خدمات کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ ایسے منصوبے ہیں جن سے شہریوں کے حالات زندگی بہتر ہوں گے۔وزیر نے بتایا کہ سوڈان نے خرطوم ایئرپورٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے سعودی مدد کی درخواست کی ہے۔
ٹرانسپورٹ، تجارت اور امدادی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کرنے میں اس ایئرپورٹ کی اہمیت ہے اور یہ ملک میں اقتصادی بحالی اور استحکام کی بحالی میں معاون ہے۔واضح رہے بدھ کو سوڈانی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے ریپبلکن محل کے اندر سے اعلان کیا تھا کہ خرطوم آزاد ہے۔ البرہان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے نجی طیارے کو خرطوم کے ہوائی اڈے کے اندر لینڈ کیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576826