سویابین کی بروقت کاشت ، اس کے لیے میرا زمین کا انتخاب کریں،محکمہ زراعت

152
soybeans
soybeans

سیالکوٹ۔20نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرا زمین کے انتخاب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتاہے

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے”اے پی پی“کوبتایا کہ سویابین کی اچھی پیداوارکے کے لیے میرازمین کا انتخاب ضروری ہے ،سویابین کی منظورشدہ اقسام ولیمز82‘این اے آرسی 1‘این اے آر سی2 اورفیصل سویابین وغیرہ فی ایکڑ بمپرکراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرازمین کے لئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھانکاس موجود ہوتاکہ فصل کونقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ زمین کی تیاری کے لئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیاجائے ،فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر کی حالت میں ہو۔