سویابین کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں،ماہرین

523

فیصل آباد۔7 اکتوبر(اے پی پی )جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے سویابین کی منظور شدہ اقسام کی کاشت بروقت مکمل کرنے اورپانی کے اچھے نکاس والی میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔ انہوںنے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو۔