سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 5342.17فیصد اضافہ

104
soybean oil
soybean oil

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 5342.17فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 8 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ اپریل 2024 میں سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 147 ملین روپے رہا تھا ۔

اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کےدوران سویابین آئل کی ملکی درآمدات میں 7853 ملین روپے یعنی 5342 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔