بیجنگ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) چین نے کہاہے کہ ان کے پاس سپلائی کے لئے سویا بین وافر مقدار میں موجود ہے اس لئے سویا بین کے نرخوں میں نمایاں اتار و چڑھاﺅ نہیں آئے گا۔چین کے وزارت زراعت کے ترجمان تانگ کی کے جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق سویا بین مارکیٹ پر امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی سے فرق پرا ہے تاہم ملکی سطح پر سویا بین کے زیر کاشت رقبے میں اضافے اور حکومت کی فصلیں پیدا کرنے کی گردش پالیسی اور سبسٹڈی کی وجہ سے سویا بین کی بمبر پیداوار متوقع ہے۔ترجمان نے کہاکہ سویا بین کی وافر سپلائی موجود ہے۔