سٹاک ہوم۔19جولائی (اے پی پی):سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے، انہوں نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں برطانوی حریف کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کیمرون نوری کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ماریانو نیوون سے ہوگا۔