سویڈش اوپن ٹینس ،ٹاپ سیڈڈ روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کو مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں ارجنٹائنی حریف تھیاگو اگسٹن ٹیرانٹے سے شکست

161
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

سٹاک ہوم۔18جولائی (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آندرے روبلوف سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئے ، ارجنٹائن کے 23 سالہ تھیاگو اگسٹن ٹیرانٹے نے آندرے روبلوف کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے تھیاگو اگسٹن ٹیرانٹے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے نامور ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آندرے روبلوف کو 6-7(5-7)،6-3 اور 4-6سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا سے ہوگا۔