سویڈن، بچہ کلاس میںدستی بم لے آیا

61

سٹاک ہوم ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) سویڈن کے سکول میں ایک بچہ کلاس روم میںدستی بم لے آیا جس سے بچوں میں خوف ہراس پھیل گیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے جنوبی علاقے کریسٹین سٹیڈ کے سکول میں ایک بچہ کلاس روم میں دستی بم لے آیا جس سے بچوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور کے ایک ٹیچر نے دستی بم کی اطلاع فوراً پولیس کو دے دی۔ پولیس نے فوراً پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے نیشنل بم سکواڈ کو بلا لیا جس نے کئی گھنٹے بعد دستی بمکو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کو دستی بم ملٹری فائرنگ رینج سے ملا تھا اور وہ اسے اپنے ساتھیوں کو دکھانے کے لئے سکول لایا تھا۔