سٹاک ہوم ۔5فروری (اے پی پی):سویڈن میں تعلیم بالغان کے ایک مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 10 افراد ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق یہ سویڈن میں ہونے والا اب تک کا مہلک ترین حملہ ہے جسے حکومت نے ملک کے لیے دردناک دن قرار دیا۔مقامی پولیس سربراہ روبرٹو ایڈ فاریسٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے،اس کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک درست تعداد اس لیے نہیں بتا سکتے کیونکہ سینٹر میں مزید متاثرین ہوسکتے ہیں۔فاریسٹ نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور نے اکیلے ہی کارروائی کی اور اس وقت اس واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی البتہ اب بھی بہت کچھ معلوم کرنا باقی ہے۔