سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

88
بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے ساز گار ، اگر پاکستان ایشین کنڈیشن میں ورلڈ کپ نہیں جیتے گا تو کہاں جیتے گا، شاہد آفریدی

کراچی۔27جنوری (اے پی پی):کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیا ڈیپارنمنٹ سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے پروٹوکول کے بعد گھر پر قرنطینہ کریں گے۔

وہ سات دن کے قرنطینہ اور منفی ٹیسٹ کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔