سٹاف کی جان کی حفاظت ادارہ کی ذمہ داری ہے جس کیلئے تمامتر وسائل کو بروئے کار لایاجارہا ہے، چیف ایگزیکٹو فیسکو

102
Chief Executive Fesco
Chief Executive Fesco

فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے سیفٹی سیمینارزکے انعقاد کا مقصد فیسکو کے قیمتی سٹاف کی جان کی حفاظت کویقینی بنانا ہے جس کیلئے فیسکو انتظامیہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اورہرسال کروڑوں روپے خرچ کرکے بہترین کوالٹی کی ٹی اینڈ پی اور دیگر حفاظتی آلات کی خریداری کی جارہی ہے تاکہ فیسکو میں حادثات کی شرح کو زیرو کیاجاسکے کیونکہ دوران کام سیفٹی کوڈ پر عمل درآمد کرکے ہم نہ صرف اپنی جان بچاسکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں،عوام الناس اور محکمہ کی املاک کی حفاظت کو بھی یقینی بناسکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر نے کہا کہ اہلکارچھوٹی سی غلطی یا لاپرواہی سے اپنی جان جوکھوں میں مت ڈالیں کیونکہ آپ کی زندگی پر آپ کے خاندان کا بھی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی وافر مقدار ہر دفتر اور سٹور میں موجود ہے لہٰذا کام کے دوران تمام متعلقہ ٹی اینڈ پی کا استعمال لازمی کریں اور احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے کام کو انجام دیں۔انہوں نے ایم اینڈٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ نیپرا اتھارٹی کی طرف سے مقررکردہ سیفٹی قوانین کی سختی سے پابندی کریں تاکہ کسی قسم کے مہلک و غیر مہلک حادثات سے بچاجاسکے۔