سٹاک ایکسچینج میں بہتری،زرمبادلہ اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سینیٹر نہال ہاشمی

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری،زرمبادلہ اور برآمداد میں اضافہ،مائیکرو اکنامک صورتحال میں استحکام موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوںکا نتیجہ ہے۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی کی تاریخ کو اٹھا کر دیکھا جائے تو بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ،لاقانوننیت اور بھتہ خوری جیسے مسائل کی وجہ سے …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری،زرمبادلہ اور برآمداد میں اضافہ،مائیکرو اکنامک صورتحال میں استحکام موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوںکا نتیجہ ہے۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی کی تاریخ کو اٹھا کر دیکھا جائے تو بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ،لاقانوننیت اور بھتہ خوری جیسے مسائل کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج نچلی سطح پر پہنچ چکی تھی اور کئی بار میں بری طرح کرش بھی ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حکومت کی پالیسیوں کے باعث اب اسٹاک ایکسچینج اوپر جانا شروع ہو گئی ہے اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکسچینجوں کو اکٹھا کرنے کے باعث کاروبار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

Leave a Reply