اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 252.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78528.25 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر424 کمپینوں کے حصص کالین دین ہوا، 209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 150 کی قیمت میں کمی اور65 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 285.54 ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 11.067 ارب ڈالرتھی، کے ایس ای 30 انڈکس 51.14 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد25432.77 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈکس 24.32پوائنٹس کی کمی کے بعد126307.61 پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روز ورلڈکال ٹیلی کام کے 27558409، کے الیکٹرک 21974252 حصص اوراوجی ڈی سی ایل کے 16928743 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔یونی کیپ مضاربہ، سیلی ٹیکسٹائل ملز اورسلمان نعمان انٹرپرائزز لمیٹڈٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت مجموعی طورپر8.92 ارب روپے کے سودے طے پائے۔