سٹاک ایکسچینج میں فہرستی فارماکمپنیوں کے منافع میں مالی سال 2024کے دوران سالانہ بنیاد پر70فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

107

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں فہرستی فارما کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر70فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹاک ایکسچینج میں جمع فارماکمپنیوں کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024میں سٹاک ایکسچینج میں فہرستی فارماکمپنیوں کو13.28 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جومالی سال 2023کے مقابلے میں 70فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023میں پاکستان سٹاک ایکسچینج فہرستی فارماکمپنیوں کو7.80ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔

مالی سال 2024میں فارما کمپنیوں نے ٹیکس کی مدمیں 8.77 ارب روپے کی ادائیگی کی جومالی سال 2023میں 7.231 ارب روپے تھی۔ مالی سال 2024میں ان کمپنیوں کی مجموعی فروخت کاحجم 285.83 ارب روپے ریکارڈکیاگیاجومالی سال 2023کے مقابلے میں 19فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023میں فارماکمپنیوں کی مجموعی فروخت کاحجم 239.49 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔