اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈکس میں 73ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی عبور کر لیا ہے۔ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈکس میں 351.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرتے ہوئے 73115.31 پوائنٹس ہو گیا۔ دوپہر 12بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33کروڑ 12لاکھ سے زیادہ حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 12.47 ارب روپے ہے۔ کاروبار سرگرمیوں کے آغازپر پاک الیکٹران ، فوجی فوڈز اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے زیادہ حصص کا لین دین ہوا۔