اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے رجحان سے ملکی سرمایہ کاروں کی کیپیٹل مارکیٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔سٹاک مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلی مرتبہ سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 50ہزار کی سطح سے بڑھ گیا ہے۔