سٹرابری کی بہتر پےداوار کےلئے 10سے 12دن کے وقفہ سے گوڈی کریں،زرعی ماہرین

216

سلانوالی۔18 جولائی(اے پی پی )ماہرےن زراعت نے کہاہے کہ سٹرابری کی فصل کی بہتر دےکھ بھال اور برداشت سے فی ا ےکڑزےادہ پےداوار اور منافع حاصل کیا جاسکتا ہے ۔پاکستان مےں سٹرابری کی پےداوار 300سے 400کلوگرام فی اےکڑہے ۔سٹرابری کی اچھی پےداوارلےنے کےلئے ضروری ہے کہ کھےت مےںہر 10سے 12دن کے وقفہ سے گوڈی کی جائے تاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی ممکن ہو سکے۔سٹرابری کی فصل کوبڑھوتری اورپھل لگنے کے مرحلہ پرضرورت کے مطابق 7سے10دن کے وقفہ سے پانی لگائےں۔ پھول اورپھل لگنے کے مرحلہ پر موسم اورزمےن کی خاصےت کومدنظر رکھتے ہوئے 4سے 5دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں۔