سٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان بارہوریں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکا دوسرا سیمی فائنل میچ (کل) کھیلا جائے گا،آ

59

برمنگھم ۔ 09 جولائی (اے پی پی) عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (کل) جمعرات کو برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور 10 ٹیموں میں سے چار ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی تھی