اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) رواں سال 2017ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے بعداز ٹیکس منافع میں 13 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال میں 30 جون 2017ءکو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران بینک نے 2.36 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران بینک نے 2.085 ارب روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بینک کے بعداز ٹیکس منافع میں 13.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔