- Advertisement -
پرتھ ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) سٹیون سمتھ تیز ترین 22 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے، انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ڈبل سنچری بنا کر پانچویں آسٹریلوی کپتان کا اعزاز بھی پا لیا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر بہترین 229 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، سمتھ نے 108 اننگز میں 22 سنچریاں سکور بنائیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 22 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز آسٹریلیا کے ہی ڈان بریڈمین کو حاصل ہے جنہوں نے 58 اننگز میں سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کی تھی، بھارت کے سنیل گواسکر 101 اننگز میں 22 سنچریاں بنا کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81450
- Advertisement -