میلبورن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عظمت کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، وہ 79 برس بعد انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے ہیں، بطور کپتان تیز ترین 15 سنچریاں بنا کر پہلے آسٹریلوی کرکٹر کا اعزاز بھی پا لیا، دو مرتبہ کیلنڈر ایئر میں 6 یا زائد سنچریاں بنانے والے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، ہوم ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری بنا کر کارنامہ انجام دیا۔ سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری سکور کی، یہ ان کی رواں سیریز میں تیسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ 79 کے بعد ایشز سیریز میں تین سنچریاں جڑنے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے ہیں،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83449