کینبرا۔9جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے مردوں کی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سٹیو ن سمتھ کو دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )نے کہا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز پیٹرنٹی چھٹی پر کےعلاوہ ٹخنے کی تکلیف میں بھی مبتلا ہیں جس وجہ سے ان کی غیر موجودگی میں دورہ سری لنکا میں ٹیم کی قیادت سٹیون سمتھ کو سونپی گئی ہے۔
سی اے کے مطابق فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ تاحال انجری مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے صحت یابی کے عمل سے گزر رہے ہیں وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت کے خلاف سیریز کے آخری حصے سے باہر ہوگئے تھے جبکہ مچل مارش کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
دروہ سری لنکا کے لئے اعلان کردہ آسٹریلوی سکواڈمیں سٹیو ن سمتھ (کپتان) عثمان خواجہ، ثام کونسٹاس، مارنس لبو شین ، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، جوش انگلیس، نیتھن میکسوینی، بیو ویبسٹر، نیتھن لیون، مچل سٹارک، کوپر کونولی، ٹوڈ مرفی، میٹ کوہنیمن، شان ایبٹ اور سکاٹ بولینڈ شامل ہیں۔سکواڈ میں مچل سٹارک، سکاٹ بولانڈ اور شان ایبٹ میں صرف تین فرنٹ لائن پیسر شامل ہیں جبکہ سپنرز میں ٹوڈ مرفی اور میٹ کوہنیمن کو نیتھن لیون شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم دورہ سری لنکا میں میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری سے شروع ہوگا۔چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم رواں سال جون میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے اور اس سے قبل یہ ان کی آخری ٹیسٹ اسائنمنٹ ہوگی۔