سٹیٹ بنک برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے ری فنڈ کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے، ایف بی آر

93

اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے 7236 ملین روپے کے سیلز ٹیکس کے ری فنڈ کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔ہفتہ ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی سے ٹیکسٹائل،قالین ،چمڑہ ، کھیلوں کے سامان،آلات جراحی،چاول ،غذائی اشیاء ،مشینری اور دیگر اشیاء کے ری فنڈ کلیم کرنے والے 898 برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگا۔۔ ایف بی آر کاروباری برادری کو ری فنڈ کے واجبات دعوٰی کنندگان کو باقی مانندہ ری فنڈ کلیم کی ادائیگی کیلئے بانڈز جاری کرنے کے منصوبے پر بھی کام کررہی ہے جو فنانس سپلیمنٹری(دوسری ترمیم) بل2019ء کی منظوری کے بعد ممکن ہوگا یہ بل قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے زیر غور ہے۔