سٹیٹ بینک اور تمام شیڈولڈ بینک پیر اور منگل کو بند رہیں گے

49
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر9 اور 10 محرم الحرام پیر اور منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان،اس کے ذیلی دفاتر اور تمام شیڈولڈ بینک بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 9 اور 10 ستمبر 2019ء کو عاشورہ محرم الحرام 1441ھ کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینک چھٹیوں کے باعث بند رہیں گے۔