سٹیٹ بینک عوام کیلئے مالی تعلیم کی افادیت اجاگر کرنے کی خاطر قومی پروگرام برائے مالی شمولیت پر عمل درآمد کر رہا ہے،ترجمان سٹیٹ بینک

109
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

فیصل آباد۔ 07 مارچ (اے پی پی):مالی شمولیت کو فروغ دیناسٹیٹ بینک کی مالی شمولیت کی حکمت عملی کا ایک اہم جز ہے لہٰذا اس ضمن میں سٹیٹ بینک عوام کیلئے مالی تعلیم کی افادیت کو اجاگر کرنے کی خاطر قومی پروگرام برائے مالی شمولیت پر عمل درآمد کر رہا ہے تاکہ ذاتی فائنانس، بجٹ بنانے، سرمایہ کاریوں اور مجموعی مالی انتظام کے بارے میں افراد کی آگاہی کو بڑھایا، مالی تعلیم کو فروغ دیااور باضابطہ مالی خدمات کو اختیار کرنے کے عمل میں بہتری لائی جا سکے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ بینک اپنے حکمت عملی ویژن 2028 کے تحت اور ڈیجیٹل مالی شمولیت کو مزید تحریک دینے کی غرض سے ڈیجیٹل ذرائع سے مالی شمولیت کے عنوان سے مالی خواندگی ہفتے کے پہلے مرحلہ کا 8 مارچ تک انعقاد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مالی خواندگی بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل سلوشنز تلاش کرنا اور پاکستان بھر میں مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی خواندگی ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس ملک بھر میں سوالات کے جوابات دینے کیلئے مالی خواندگی کے کیمپس قائم کریں گے تاکہ راست کیو آر کوڈ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹس سمیت دیگر ڈیجیٹل مالی خدمات کے بارے میں عملی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔