- Advertisement -
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 392 ارب روپے حاصل کر لئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 800 ارب روپے جمع کرنے کاہدف مقرر کیا تھا، بلوں کی نیلامی کیلئے سٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 1575 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
تین اور چھ ماہ کے بلوں پر منافع کی شرح 11.82 فیصد اور 11.66 فیصد کی سطح پر برقرار رہی تاہم ایک سالہ مدت کے بلوں پر منافع کی شرح 26 بیسز پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 11.89 فیصد ہوگئی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574414
- Advertisement -