26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومضلعی خبریںسٹیٹ بینک کی خود مختاری قوم ، معیشت کیلئے نا گزیر ،یہ...

سٹیٹ بینک کی خود مختاری قوم ، معیشت کیلئے نا گزیر ،یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا، جمشید اقبال چیمہ

- Advertisement -

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کسی بھی قوم اور معیشت کی ضرورت بلکہ نا گزیر ہے او ر یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا،قوم نے دیکھا کہ ماضی قریب میں جس شخص سعید احمد کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ لگایا گیا وہ سزا یافتہ تھا اور منی لانڈرنگ میں اسحاق ڈار کے لئے خدمات سر انجام دیتا رہا ،

وزیر اعظم عمران خان کو ملک و قوم کی سلامتی اور خود مختاری سب سے زیادہ عزیز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما عبد الکریم کلواڑ اور دیگر کے ہمراہ حلقہ این اے 133کی یونین کونسل 239کے سرگرم پارٹی کارکن انس جٹ کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

- Advertisement -

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپنے کارخاص ڈپٹی گورنر اسٹیٹ سعید احمد کے اوپر ایک ڈمی گورنر اسٹیٹ بینک لگا یاگیا ، اس کے ذریعے نوٹ چھاپے گئے ،ڈالر کی قیمت کومصنوعی طریقے سے کنٹرول میں رکھا گیا ،منی لانڈرنگ کرائی گئی،بینکوں میں اپنے لوگ لگوائے گئے اور قرضے دئیے گئے جو نا دہندہ ہوئے مجموعی نتیجہ یہ ہے کہ اپنے بندے کے ذریعے ساری وارداتیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی آزادی اور خودمختاری معیشت کے لئے بہت بہتر ہے ، مالی پالیسی محکمہ خزانہ نے بنانی ہے اور مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک نے بنانی ہوتی ہے اوردونوں پالیسیاں مل کر چلتی ہیں تو حکومت چلتی ہے ،اگر دونوں پالیسیاں اکٹھی کر دیں یا ایک ہی بندہ بنا رہا ہو تو مسائل ہوتے ہیں،

اگر گورنر اسٹیٹ بینک وزیر خزانہ کے نیچے ہو تو پھر وہی ہوتا ہے جو اسحاق ڈار نے یہاں چاند چڑھائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنی سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے انتہائی دلیری سے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں اورقوم ہمیں تاریخ میں یاد رکھے گی اور ہم اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=290645

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں