سٹیٹ بینک کی شر ح سود میں کمی معاشی اشاریوں میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے، رانا مشہود احمد خان

76
چیئرمین رانا مشہود احمد خان
چیئرمین رانا مشہود احمد خان

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی شر ح سود میں کمی معاشی اشاریوں میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے، ا مید ہے کہ جلد ہی سٹیٹ بینک کی شر ح سود مہنگائی کی طرح سنگل ڈیجٹ میں ہو گی۔

جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی شر ح سود میں کمی معاشی اشاریوں میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے، شرح سود میں نمایاں 2 فیصد کمی کی گئی ہے،

ا مید کر تے ہیں کہ جلد ہی سٹیٹ بینک کی شر ح سود مہنگائی کی طرح سنگل ڈیجٹ میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بتدریج معاشی استحکام آرہا ہے، معاشی استحکام کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی نا ممکن ہے، معاشی استحکام و زیراعظم محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔