اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پولیمر (پلاسٹک)کے بینک نوٹوں کی سیریز کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیمر بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔
ایس بی پی نے مزید کہا کہ بینک نوٹوں کو کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔ سٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔