سٹیٹ بینک یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا،اعلامیہ جاری

158
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سٹیٹ بینک پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے ’’بینک تعطیل‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

ایس بی پی سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام بینک/ترقیاتی و مالی ادارے/ مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے، تاہم، بینکوں/ ترقیاتی و مالی اداروں/ مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔