24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹیٹ لائف معاشی بنیادوں پر قوم اور ملک کی خدمت کر رہا...

سٹیٹ لائف معاشی بنیادوں پر قوم اور ملک کی خدمت کر رہا ہے، چیئرمین سٹیٹ لائف

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 11 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس پاکستان شعیب جاوید نے کہا ہے کہ سٹیٹ لائف معاشی بنیادوں پر قوم اور ملک کی خدمت کر رہا ہے، پاکستان میں لوگوں کی زندگی میں حقیقی تبدیلی سٹیٹ لائف لے کر آیا ہے،صحت کارڈ کے منصوبے نے بیمہ داروں میں تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے،معاشی سرحد پر سٹیٹ لائف سے وابستہ تمام افراد مل کر ٹیم کی صورت میں کام کر رہے ہیں جو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں،تکافل پالیسی کے اہداف مکمل کرنے پر ہر ریجن میں چار عمرہ ٹکٹ دئیے جائیں گے،خیبر پختونخوا میں دسمبر کا دو ارب کا ہدف مکمل کرنے والوں کو خصوصی ریوارڈز دیئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں سالانہ گرینڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ریجنل چیف خیبر پختونخوا نور محمد جاوید،ڈویژنل ہیڈ مارکیٹنگ میاں رضوان مجید،ڈپٹی منیجر زونل ہیڈ ایبٹ آباد محمد خالد،سابق ڈپٹی منیجر شفقت حسین جعفری،زونل ہیڈ تکافل ڈی آئی خان ملک گلستان،زونل ہیڈ کوہاٹ محمد جاوید عرفان،زونل ہیڈ سوات مظفر خان،زونل ہیڈ پشاور محمد جان نے بھی خطاب کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور ،سوات ،کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان،ایبٹ آباد ،مانسہرہ سمیت دیگر سیکٹر ہیڈز ،ایریا منیجرز ،سینئر سیلز منیجرز ،منیجرز اور سیلز نمائندے کثیر تعداد میں شریک تھے۔سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان شعیب جاوید حسین کا کہنا تھا کہ فیلڈ ورک میں خواتین کی شمولیت نیک شگون ہے،دسمبر کا مہینہ بیمہ داروں کے لئے اہمیت کا حامل ہے، جو اہداف مقرر کئے گئے وہ مثالی بنائیں،محنت سے ڈرنا اور گھبرانا نہیں ہے۔

شعیب جاوید کا کہنا تھا کہ سیکٹر سربراہان ایریا منیجرز اہداف کے لئے پلان مرتب کریں،2019میں سٹیٹ لائف کا بزنس 12 ارب تھا،جس میں تبدیلی لاکر 2023 میں بڑھا کر 24 ارب کیا جسے پورا کرنے کا فیلڈ ورکرز کے پاس نادر موقع ہے۔ مقررین نے کہا کہ سٹیٹ لائف کا مقصد صرف بیمہ کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ایک خاندان کاتحفظ ہے جس سے لوگوں کی تقدیر اور زندگی بدل جاتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں