23.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹیٹ لائف ہمیں مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،بینش گل

سٹیٹ لائف ہمیں مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،بینش گل

- Advertisement -

سیالکوٹ ،02 مئی (اے پی پی):نیشنل لائف انشورنس ڈے کے موقع پر سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان، سیالکوٹ زون کے زیر اہتمام تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، انشورنس ایجنٹس، فیلڈ آفیسرز، سینئر افسران، خواتین نمائندگان اور میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض ثانیہ کومل، شبیر احمد ،طارق ایاز نے سر انجام دیئے۔تقریب کی صدارت بنش گل (ایریا منیجر، سٹیٹ لائف انشورنس سیالکوٹ) نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں لائف انشورنس کی معاشرتی و مالی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک نعمت ہے، اور اس کا تحفظ ہماری اخلاقی، معاشرتی اور خاندانی ذمہ داری ہے۔ سٹیٹ لائف ایک ایسا قومی ادارہ ہے جو ہر پاکستانی کو مالی تحفظ، اعتماد اور پُرامن مستقبل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر بنش گل نے سٹیٹ لائف کی حالیہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ ریجن میں عوام کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 2024 میں نہ صرف نئی پالیسیز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ کلیمز کی ادائیگی کے نظام کو بھی ڈیجیٹل اور شفاف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہر شہری تک بروقت اور آسان انشورنس سہولیات بہم پہنچائی جائیں بلخصوص خواتین ایجنٹس کی تربیت اور قیادت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ بھی اس معاشی جدوجہد میں کردار ادا کر سکیں۔

تقریب کے دوران متعدد مقررین نے اظہارِ خیال کیا اور انشورنس کے معاشی فوائد، فیملی سیفٹی اور فلاحی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران، ایجنٹس اور خواتین کارکنان کو خصوصی تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر عوامی آگاہی کے لیے ایک معلوماتی ڈیسک بھی قائم کیا گیا جہاں شہریوں کو لائف انشورنس پالیسیز، دعووں کے طریقہ کار اور مالی منصوبہ بندی سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔اختتام پر بنش گل نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سٹیٹ لائف انشورنس آئندہ بھی عوامی خدمت، دیانت اور قومی ترقی کے سفر میں پیش پیش رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591242

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں