اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):سٹی فارما لمیٹڈ (سی پی ایچ ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کے دوران 117.93فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران سٹی فارما کو 253ملین روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کیلئے کمپنی کی خالص آمدنی 550ملین روپے تک بڑھ گئی ۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سٹی فار ما لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں 297ملین روپے یعنی 117فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران سی پی ایچ ایل کی خالص آمدن 81ملین روپے جبکہ فی حصص آمدن 0.41روپے ، دوسری سہہ ماہی میں خالص منافع 262ملین روپے اور فی حصص نفع 1.11روپے جبکہ تیسری سہہ ماہی کیلئے بعد از ٹیکس آمدنی 207ملین ر وپے اور فی حصص آمدنی 0.92روپے رہی ہے۔