14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا چاندنی چوک میں نئے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول...

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا چاندنی چوک میں نئے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا آغاز

- Advertisement -

راولپنڈی ۔4مارچ (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ، نئے ڈرائیونگ سکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت کے قانونی طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔

یہ ڈرائیونگ سکول اس نظریے کے پیش نظر قائم کیا گیا ہے کہ شہریوں کو سفری مشکلات سے بچایا جا سکے اور ٹریفک قوانین کی بہتر آگاہی دی جا سکے۔ نئے ڈرائیونگ سکول کے ذریعے خواتین و مرد ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ محفوظ سفر اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ڈرائیونگ کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ،

- Advertisement -

اس ڈرائیونگ سکول کے قیام کا مقصد شہریوں کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تربیت دینا اور حادثات کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے، چاندنی چوک ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لینے کے خواہشمند شہری اپنی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کروائیں تاکہ وہ جدید اور محفوظ ڈرائیونگ کی عملی تربیت حاصل کر سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568718

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں