سیالکوٹ۔6جنوری (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ترجمان ٹریفک پولیس ڈاکٹر سید شفقت رسول کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے گزشتہ سال 2024 میں کارکردگی کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کر دیے ۔
ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں گزشتہ سال 2لاکھ 51ہزار3سو78گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17کروڑ 9لاکھ 94ہزارایک سوجرمانے عائد کیے گئے۔ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے غفلت ولاپرواہی سے ڈرائیورنگ کرنے پر 53ہزار تین گاڑیاں اور پانچ سو ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا،جس میں 91ڈرائیورز کے لائسنس اور 39گاڑیوں کے روٹ پر مٹ معطل کیے گئے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 18ہزار 93گاڑیوں کو لفٹ کیا گیا ،خاص طور پر انٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کے خلاف تین سو50ایف آئی آر درج کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام کی سہولت کے پیش نظر تحصیل لیول پر ڈرائیورنگ ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروائی گئی اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لیے بی ایف سی سنٹر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ گزشتہ سال سیالکوٹ میں مبلغ 70ہزار 2سو 97لائسنس جاری کیے گئے، اسکے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لئے ڈور سٹیپ پر موبائل وین اور قصبہ لیول پر ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کیمپ لگائے گئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی عوام کو ٹریفک کی سہولت فراہم کرنے بارے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔