24.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی ٹریفک پولیس مری نے عید الفطر تعطیلات کے لئے جامع اور...

سٹی ٹریفک پولیس مری نے عید الفطر تعطیلات کے لئے جامع اور مربوط ٹریفک پلان جاری کر دیا

- Advertisement -

مری۔ 26 مارچ (اے پی پی):ملکہ کوہسار مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس مری نے عید الفطر تعطیلات کے لئے جامع اور مربوط ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی کے مطابق مری سیاحتی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل شہر ہے ۔

عید الفطر کے دوران ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح حضرات مری کا رخ کرتے ہیں اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ۔آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مری میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب عید الفطر تعطیلات کے پیش نظر ٹریفک انتظامات مکمل کر دئیے ہیں اور سٹی ٹی او نےبتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیئے خصوصی،جامع اور مربوط ٹریفک پلان جاری کیا۔جس میں 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

- Advertisement -

مری شہر کے تمام داخلی راستوں پر بیرئیر، بینرز اور پمفلٹ کے ذریعے سیاحوں کو گائیڈنس فراہم کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر مری نے بتایا کہ دوران عید الفطر تعطیلات راولپنڈی، اسلام آباد سے تمام ٹریفک بذریعہ ایکسپریس وے اور RMKجی ٹی روڈ سے مری آ جا سکے ۔دوران عید الفطر ضلع مری میں 05روڈز ( ویوفورتھ روڈ، بنک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ، ریج بیل روڈ) کو ون وے کر دیا گیا ہے۔ مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ ٹریفک کی بہتر روانی کے لیئے مری کے پانچ سیکٹر بنا دئیے گئے سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی فراہم کی جائیں گی ۔

سی ٹی او مری مغیث احمد ہاشمی نے بتایا کہ حبیب بنک GPO چوک کے سامنے یا اس کے گردونواح، GPO چوک سے سیسل ہوٹل اور کلڈنہ روڈ تک بنک روڈ GPOتا کوہسار یونیورسٹی تک ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہGPOچوک کو پارکنگ فری قرار دیا گیا ہے سرکل مری میں سب سے بڑا مسلہ پارکنگ کا ہے لہذا سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف مختص شدہ جگہ پر گاڑیاں پارک کریں۔

مزید انہوں نے کہا کہ مری میں پانی والے ٹینکرز اور فوڈ سپلائی گاڑیوں ماسوائے(ٹرک اور ہیوی گاڑیاں) کو رات 01 بجے سے صبح 07 بجے تک پانی اور سٹی ایریا میں فوڈ سپلائی کی اجازت ہو گی ۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے تمام افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیئے کہ عید کے دوران مری میں ڈیوٹی کے فرائض انتہائی محنت، لگن اور عوام الناس کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیئے جائیں۔

ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری نے کنٹرول روم قائم کیا ہے تا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ سی ٹی او مری نے ملک بھر سے مری آنے والے سیاحوں کودوران عید الفطر مری آنے والے کوشش کریں کہ مکینکلی درست گاڑی لے کر آئیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576309

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں