27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی ٹریفک پولیس ملتان کا چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کیلئےٹریفک...

سٹی ٹریفک پولیس ملتان کا چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کیلئےٹریفک روٹ پلان

- Advertisement -

ملتان۔ 12 اگست (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جلوس ہائے کیلئے خصوصی ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق حسین آگاہی بازار، حسین آگاہی چوک تا گھنٹہ گھر چوک اور گھنٹہ گھر چوک تا کچہری چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ اسی طرح گڑ منڈی، چوک بازار، اندرون حسین آگاہی اور اندرون بوہڑ گیٹ روڈ بھی مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔

اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم کی زیر صدارت ٹریفک آفس پولیس لائن میں بریفنگ سیشن منعقد ہوا،جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر قمر رشید اور تمام سیکٹر انچارجز نے شرکت کی۔ سی ٹی او نے ہدایت دی کہ جلوس و مجالس کے لیے مختص پارکنگ ایریاز میں ہی گاڑیاں پارک کرائی جائیں، جبکہ جلوس کے روٹس پر کسی بھی گاڑی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں