پشاور۔ 19 نومبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ناردرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر مزید 10افرادکوحراست میں لے لیا ہے۔
سی ٹی او قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکارروں نے ناردرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جس میں مزید 10نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں کو ضبط کرکے ٹرمینل میں بند کر دیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لیں کہ ان کے بچے آئندہ ون ویلنگ کے مرتکب نہیں ہوں گے۔