- Advertisement -
پشاور۔ 03 اپریل (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گمشدہ پرس کو اصل مالک کے حوالے کردیا۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایس آئی خالد خان کو صدر بازار میں ایک پرس ملا جس میں 12 ہزار روپے اور دیگر اشیابھی موجود تھیں۔
انہوں نے ایس پی کینٹ عبد الرحیم کو اطلاع دی جس پر پرس میں موجود ڈائری میں نمبر ملا نے پر خاتون کے بھائی نے ٹریفک پولیس حکام سے پرس، رقم اور دیگر اشیا حاصل کرلیں۔ چیف ٹریفک آفیسر پشاور نے سٹی ٹریفک پولیس کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار اسی طرح ڈیوٹی انجام دیں تو ادارہ ترقی کرے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578032
- Advertisement -