24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں...

سٹی ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرےگی،سی ٹی او لاہور

- Advertisement -

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس 2 دن کے لیےکم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلافکریک ڈائون کرے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نےبیان میں کہا کہ چالان کے ساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی،موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی اور اسی طرح لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کو2ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کار،موٹرسائیکل لائسنس پر کمرشل اور پبلک سروس وہیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں اس کے ساتھ ساتھ بسوں، ویگنوں و دیگر پبلک سروس ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے پاس پی ایس وی لائسنس ہونا چاہئیں۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹرک،ٹرالر، لوڈر و دیگر ہیوی وہیکلز کے پاس ایچ ٹی وی لائسنس ہونا ضروری ہے،ہفتہ اور ارتوار کو شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں ،لائسنس دفاتر کے باہر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے۔

- Advertisement -

سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی کہ سرکل افسران اپنی نگرانی میں کریک ڈائون کو یقینی بنائیں، شہریوں کو لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، لائسنس کی تجدید کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے 35مختلف مقامات پر خدمت مراکز و لائسنس سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517176

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں