- Advertisement -
کراچی۔ 01 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4رکنی گروہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2پستول بمعہ رائونڈز، 4موبائل فونز اور 2چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمدکرلی۔ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمیر،بلال،منیر اور پیر محمدشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590897
- Advertisement -