22.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی پولیس کی کارروائی ، ایزی پیسہ شاپ کے مالک سے ڈکیتی...

سٹی پولیس کی کارروائی ، ایزی پیسہ شاپ کے مالک سے ڈکیتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 03 مئی (اے پی پی):چارسدہ تھانہ سٹی پولیس نے قاضی خیل پل کے قریب ایزی پیسہ شاپ کے مالک شہاب سے مسلح ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چھینی گئی رقم میں سے دو لاکھ روپے، ایک پرنٹر اور واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایزی پیسہ شاپ کے مالک شہاب جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں رقوم تقسیم کرنے جا رہا تھا، نے سٹی پولیس کو اطلاع دی کہ قاضی خیل پل کے قریب تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحے کی نوک پر اس سے رقم چھینی اور مزاحمت پر اسے پستول کے بٹ سے زخمی کیا۔

- Advertisement -

پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔ ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592023

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں