راولپنڈی۔23دسمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالدہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،چوری،منشیات فروشی،شراب اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 26ملزمان گرفتار کر لئے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس 131افرادکے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کرنے والے 5رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت انجم، امجد، عدنان، فیضان اور وسیم کے نام سے ہوئی،ملزمان سے600 امریکی ڈالر، 2 لاکھ 50 ہزار روپے،ہارسیٹ،انگوٹھیاں اور موبائل فون برآمد ہوا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ اور اوزار بھی برآمد ہوئے،
ملزمان نے 4 ماہ قبل بیول کے علاقہ میں رات گئے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کی تھی، واردات کے دوران ملزمان نے میاں بیوی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنائے رکھا تھا۔ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت ثمر زمان اور ناصر محمود کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے،
ملزم ناصر تھانہ جاتلی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بھی ہے۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمران سے 01کلو800گرام چرس،ملزم وجی الحسن سے 01کلو600گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم عدیل سے 1کلو155گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم شوال سے 01کلو260گرام چرس،ملزم اشیش سے 535 گرام چرس،ملزم عمران سے 130گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم عبد اللہ سے 560گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم ماجد سے 520گرام چرس برآمدکرلی۔
ریس کورس پولیس نے ملزم جواد سے 15لیٹر شراب،روات پولیس نے ملزم نقیب سے 10لیٹر شراب،ملزم ہدایت اللہ سے 10لیٹر شراب،گوجر خان پولیس نے ملزم فیصل سے 10لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم مجید سے 07لیٹر شراب،ملزم اویس سے 06لیٹر شراب برآمد کر لی۔
صدر واہ پولیس نے ملزم ارسلان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم شیر زمان سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم وحید سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم عاشر سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم عمران سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
دریں اثناء سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے131کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک4289مقدمات درج کیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے،
والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔