سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے46 کروڑ 66 لاکھ روپے جاری

74

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 46 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 6 ارب 3 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام، آباد کراچی اور لاہور میں پاکستان سپیس سنٹرز کے قیام کے لئے 30 کروڑ، گلگت بلتستان میں سپیس سنٹر کے قیام کے لئے 6 کروڑ 58 لاکھ، پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کراچی، لاہور، اسلام آباد کے لئے 8 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔