27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں نو تعینات رجسٹرار کے اعزاز میں...

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں نو تعینات رجسٹرار کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد

- Advertisement -

گلگت۔12ستمبر (اے پی پی):چیف جج،سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانا ہوگا۔ایمانداری،دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی سے اللہ کی مدد اور نصرت شامل حال ہو جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف جج گلگت بلتستان نے نو تعینات رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مذید کہا کہ رجسٹرار عاقل حسن چوہان ایک فرض شناس،ذمہ دار آفیسر کے ساتھ ساتھ بہت اچھے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں،انشاءاللہ اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

- Advertisement -

ہم انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ عاقل حسن چوہان نے کہا کہ چیف جج کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ کے واضح ہدایت کے مطابق ادارے کے عزت و وقار پر حرف آنے نہیں دیں گے۔

میری کوشش ہوگی کہ پوری ٹیم ورک کے ساتھ ہم اپنی خدمات کی انجام دہی میں کوشاں رہیں گے۔اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سر انجام دیں گے تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ دےگا۔تقریب کے اختتام پر چیف جج،سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان نے نو تعینات رجسٹرار عاقل حسن چوہان کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی پیش کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389415

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں