سپریم کورٹ،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی

سپریم کورٹ،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی حقوق کی وکیل ایمان زینب مزاری اور وکیل و سماجی کارکن ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت (کل)بروز منگل 12 مئی کو ہوگی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی کاز لسٹ کے مطابق ان درخواستوں کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل ہوں گے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے اپنی سزا معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہےجس پر آئندہ سماعت کے دوران فریقین تفصیلی دلائل پیش کریں گے۔دوسری جانب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں مزید دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں۔ ان میں مقدمہ کے چالان کی نقول، ملزمان کے بیانات اور مختلف عدالتی احکامات کی نقول شامل ہیں۔