29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںسپریم کورٹ، نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی...

سپریم کورٹ، نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت 13 مئی کو ہو گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت (کل)منگل 13مئی کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ کیس کی سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ۔

بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ 27 سالہ نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں قتل کر دیا گیا تھا اور اسی روز وفاقی پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کر لیا تھا۔

- Advertisement -

بعدازاں مقامی عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزائوں کو برقرار رکھتے ہوئے ریپ کے جرم میں ملزم ظاہر جعفر کو دی گئی 25 سال قید با مشقت کی سزا کو سزائے موت میں بدل دیا تھا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں