35.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںسپریم کورٹ آ ف پاکستان میں بھارتی جارحیت کے شہداء کے لیے...

سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں بھارتی جارحیت کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے تمام معزز جج صاحبان کے ہمراہ بھارتی فوج کے وحشیانہ اور بلا اشتعال حملے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ججز نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اس غیر انسانی جارحیت کی وجہ سے ہونے والے گہرے دکھ اور غم پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء پر اپنی لامحدود رحمتیں نازل فرمائے، ان کے درجات کو آخرت میں بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو اس المناک اور ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انصاف، انسانی وقار اور معصوم جانوں کے تحفظ و تقدس کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں