اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں انتخابات دھاندلی کے حوالہ سے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر2024 کو درخواست پر سماعت کرےگا۔ اس حوالہ سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
آئینی بنچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہو گا۔