سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی

138

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی

لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئےپولنگ کل ہوگی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کردئیے گئے جہاں 4021 وکلا ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے سپریم کورٹ بار کے لاہور میں 14 سو سے زائد وکلا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر سمیت آٹھ مختلف عہدوں کے لئے سترہ امیدوار مدمقابل ہیں ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لیے میاں روف عطا اور منیر احمد کاکڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے،دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے، جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،سیکرٹری کے دونوں امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے، پنجاب سے نائب صدر کیلئے رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور سندھ سے بھی 7 نائب صدور کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کے لئے محمد اورنگزیب خان اور راجہ زبیر حسین جرال امیدوار ہیں،فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لئے اورنگ زیب میر اور چوہدری تنویر اختر امیدوار ہیں،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے کے لئے ملک بھر سے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔